Yaadein lyrics
by Hasan Raheem
[Verse 1]
میں ڈوبا رہا
تُو نیلے سمندر کا پانی
میں ڈوبا رہا
دل تنگ کیا تیرا
خود ایسا افسُردہ رہا
اب دل قید میرا
تُو ہی تھا کنارہ میرا
کنارہ میرا
میں دے نہ سکا
وہ لمحے خوشی کے
تجھے میں جو دے نہ سکا
تُو میرا ستارہ
تیری روشنی لے گیا
نوازشیں تیری
جو تُو نے سنبھالا بڑا
سنبھالا بڑا
[Chorus]
یاد آئے وہ رات
کُھلے تیرے راز
تیرا وہ اظہار
دل ہوا تھا باغ، باغ
[Verse 2]
تم پھول میرے
ان کانٹوں کے راستوں پہ
تم ہی تھے پھول میرے
میں سوچوں میں گم تھا
اور تجھے گنواتا رہا
اب بند دل کی کوٹھی
تُو ہی تھا دروازہ میرا
دروازہ میرا
کہ اب تُو میری نہ
سُنا ہے کوئی آگیا
کہ اب تُو میری نہ
دعا میری وہ لائے سبھی
جو تُو چاہے نہ
جو روشنی میں لے گیا
وہی لائے گا
وہی لائے گا
[Chorus]
یاد آئے وہ رات
کُھلے تیرے راز
تیرا وہ اظہار
دل ہوا تھا باغ، باغ
یاد آئے وہ رات
کُھلے تیرے راز
تیرا وہ اظہار
تیرا وہ
دل ہوا تھا باغ، باغ