Chupke Chupke Raat Din (Live) lyrics

by

Ghulam Ali


[Intro]
ھمم، ھمم، آہ، ھمم
ھمم، ھمم، آہ، آہ، آہ، آہ

[Chorus]
چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے
چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے
ہم کو اب تک عاشقی کا وہ زمانہ یاد ہے
چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے

[Verse 1]
کھینچ لینا وہ میرا پردے کا کونا دفعتاً
کھینچ لینا وہ میرا پردے کا کونا دفعتاً
اور دوپٹے سے تیرا وہ منہ چھپانا یاد ہے

[Chorus]
ہم کو اب تک عاشقی کا وہ زمانہ یاد ہے
چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے

[Verse 2]
دوپہر کی دھوپ میں میرے بُلانے کے لیے
دوپہر کی دھوپ میں میرے بُلانے کے لیے
وہ تیرا کوٹھے پہ ننگے پاؤں آنا یاد ہے

[Chorus]
ہم کو اب تک عاشقی کا وہ زمانہ یاد ہے
چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے
[Verse 3]
بے رخی کے ساتھ سننا دردِ دل کی داستان
بے رخی کے ساتھ سننا دردِ دل کی داستان
وہ کلائی میں تیرا کنگن گھمانا یاد ہے

[Chorus]
ہم کو اب تک عاشقی کا وہ زمانہ یاد ہے
چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے

[Verse 4]
وقتِ رخصت الودا کا لفظ کہنے کے لیے
وقتِ رخصت الودا کا لفظ کہنے کے لیے
وقتِ رخصت الودا کا لفظ کہنے کے لیے
وہ تیرے سوکھے لبوں کا تھر تھرانا یاد ہے

[Chorus]
ہم کو اب تک عاشقی کا وہ زمانہ یاد ہے
چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے

[Verse 5]
وقتِ رخصت آ گیا اگر
آ گیا گر وصل کی شب ہی کہیں ذکرِ فراق
وہ تیرا رو رو کے بھی مجھ کو رولانا یاد ہے

[Chorus]
ہم کو اب تک عاشقی کا وہ زمانہ یاد ہے
چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے
A B C D E F G H I J K L M N O P Q R S T U V W X Y Z #
Copyright © 2012 - 2021 BeeLyrics.Net